اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب انتخابات کیس میں سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنیکا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کیس میں فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔نجی ٹی و ی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب الیکشن فنڈز فراہمی کیس سے متعلق سپریم کورٹ اِن چیمبر سماعت جاری ہے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان کی طرف سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر عملدرآمد کیا ہے۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت کے 4 اپریل کے حکم پر فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز سے رقم کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ پارلیمنٹ نے انتخابات کیلئے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز کے اجراء کے بل کو مسترد کردیا ہے۔ بل مسترد ہونے کے بعد وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجراء کا نہیں کہہ سکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں