اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور ای رکشہ کیلئے بلا سود 5 لاکھ تک قرضہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر
اسکیم کی منظوری دے دی،اسکیم کے مطابق ٹئیر ون کے تحت تین سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ جاری کیا جائےگا، ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اور رکشہ کیلئے دستیاب ہوں گی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیرخزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار کی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا خرم دستگیر خان، سید نویدقمر، سید مرتضیٰ محمود، چوہدری طارق بشیر چیمہ،
معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کار برائے معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کیلئے مالیاتی سہولت سے متعلق سمری پیش کی گئی، کمیٹی کو الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کی طلب اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد
الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر اسکیم کی منظوری دی،اسکیم کے مطابق ٹئیرون کے تحت تین سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپے کابلاسود قرضہ جاری کیا جائے گا،جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اوررکشوں کیلئے دستیاب ہوں گی،اسکیم کی دیگر تفصیلات وزارت صنعت و پیداوارو زیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ساتھ مل کر طے کریں گی۔ اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے انگور اڈا کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے برآمدی زمینی روٹ کے طورپر اسٹیشن قرار دینے سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں