اسلام آباد(پی این آئی )پنجاب میں عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق کیس سے قبل وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم آفس کے لیے روانہ ہوئے اور مشاورت کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کیا ہے تو کیسے جاری کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں