عید الفطر سے پہلے بارشیں ہی بارشیں، مسلسل 6 دن بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) عید الفطر سے قبل ملک کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں 15 اپریل کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 15 سے 20 اپریل کے دوران کشمیر ، گلگت ، چترال ،سوات مانسہرہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔پشاور، مری، اسلام آباد ،رالپنڈی، جہلم اور چکوال میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں 17 اور 18 اپریل کو سکھر، لاڑکانہ، جیک آباد، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا ، گجرات، حافظ آباد ، لاہور ، نارروال اور فیصل آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سورج کی تپش میں اضافے کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری طرف گزشتہ روز شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 169ہونے کی وجہ سے لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔

علاوہ ازیں ملک کے دیگر شہروں میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سکھر شہر میں اللصبح سے سیاہ بادل چھائے رہے اور چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تاہم موسم خوشگوار اور بادل چھائے رہنے کے بعد دن بھر ہلکی پھلکی بارش نے موسم کو مزہ دوبالا کر دیا اور قفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش چلنے لگی ، بارش کے باعث روزہ داروں نے بھی موسم کا مزدہ لوٹنے کیلئے تفریحی پارکوں کو رخ کر لیا ، جبکہ موسم اور بارش کے ساتھ گذشتہ دو دنوں سے سکھر میں پڑنے والا گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں