پاکستان بار کونسل نے آل پاکستان وکلاء کانفرنس بلا لی، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر آل پاکستان وکلا کانفرنس بلا لی،اعلامیہ کے مطابق وکلا کانفرنس کا انعقاد 17اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں کیا جائے گا، پاکستان بار کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلا کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، آئینی بحران اور اداروں کی محاذ آرائی کے معاملے پر آل پاکستان لائرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے،

سیاسی جماعتوں کے درمیان تنا کو مزید طول نہیں دیا جا سکتا،بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے سپریم کورٹ اور ملکی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے، کانفرنس میں عوام کی خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں