بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک(پی این آئی) کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت 7فیصد اضافے کے ساتھ 10ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق مذکورہ اضافے کے ساتھ بٹ کوائن کی قیمت 30ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

بٹ کوائن دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی قیمت گزشتہ سال جون کے بعدپہلی بار اس سطح پر پہنچی ہے۔کوائن میٹرکس کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی ’ایتھر‘ کی قیمت میں ساڑھے 3فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت 1ہزار 925ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ رواں سال کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میںاب تک مجموعی طور پر 80فیصد اور ایتھر کی قیمت میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے۔الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا اور خلائی تحقیقاتی کمپنی سپیس ایکس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلان مسک کی پسندیدہ کرپٹو کرنسی ’ڈاج کوائن کی قیمت میں رواں مالی سال کے دوران لگ بھگ 20فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں