الیکشن کمیشن کو فنڈز کی عدم فراہمی، سپریم کورٹ نے ایکشن شروع کر دیا

اسلام آباد (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔۔۔۔ عدالت کے حکم پر کل پیر کے روز اٹارنی جنرل آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے گیے ہیں۔۔۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ 14 اپریل کو پیش ہو کر اس معاملے کی وضاحت کریں۔۔۔۔

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر تمام ملکی وسائل کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ منگل کے روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے انہیں رقم فراہم نہیں کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں