اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو 90روز میں انتخابات کرانے کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، بلاول بھٹو زرداری نے اہم عہدے سے ہٹا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کی صدارت سے ہٹا دیاسیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی گئی، ان کی پالیسی کے خلاف بیان اور الیکشن نہ کرانے پر پی ڈی ایم کی مخالفت پر لطیف کھوسہ کی چھٹی کی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں