الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 67.893815 ملین ہے۔ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 57.732577 ملین ہے۔پنجاب میں ووٹرز کی کل تعداد 71.565168 ملین ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد12کروڑ56لاکھ26ہزار930ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی تعداد6کروڑ78لاکھ93ہزار815ہے

اور ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77لاکھ 32ہزار575ہے،مرد ووٹرزکی شرح 54فیصد اورخواتین ووٹرزکی شرح 46فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرزکی تعداد7 کروڑ 15لاکھ65ہزار168ہے اور سندھ میں ووٹرزکی تعداد2کروڑ63کاکھ96ہزار53ہے، خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد2کروڑ14لاکھ 15ہزار490، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52لاکھ28ہزار726اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد10لاکھ20ہزار 953ہے۔اعداد وشمار کے مطابق

ملک میں18سے 25سال تک ووٹرزکی تعداد2کروڑ31لاکھ21ہزار392ہے،شرح 18فیصد ہے، 26سے 35سال کے ووٹرز کی تعداد3کروڑ 26لاکھ 18ہزار771ہے، شرح26فیصد ہے،36سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد2کروڑ77لاکھ56ہزار 963ہے،شرح 22فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں56سے65سال عمر کے ووٹرز کی تعدادایک کروڑ 18لاکھ99ہزار 9ہے،شرح 9فیصد ہے اور 66سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21لاکھ 9ہزار122ہے،شرح 10فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں