الجیرز(پی این آئی)الجزائر کی حکومت نے نماز تراویح کے دوران بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے والے امام ولید محساس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اس ویڈیو کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں مرتبہ دیکھی گئی ہے۔امام مسجد کا نام ولید محساس ہے اور وہ الجزائر کے رہنے والے ہیں۔ ویڈیو کی مقبولیت کے بعد الجزائر کی حکومت نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام ولید سے ملاقات کی اور ان کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں