توشہ خانہ کیس، پی ڈی ایم حکومت کی چیخیں نکل گئیں، عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں تابڑ توڑ حملے کرنے والی پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کی چیخیں نکل گئی ہیں اور اس نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیاہے۔۔۔بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جہاں حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔

حکومتی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ سنگل بینچ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنےکاحکم دیا تھالیکن پی ڈی ایم حکومت ان ادوار کی تفصیلات کو پبلک کرنے سے ڈر رہی ہیں کیونکہ اس سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاملات سامنے آ جائیں گے کہ ان کی لیڈروں نے توشہ خانے سے کس طرح کی لوٹ مار کر رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں