لاہور(آئی این پی)لاکھوں فرزندان اسلام 11 اپریل منگل کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہورہا ہے ۔20رمضان المبارک بمطابق 11اپریل منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میںجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز میں ایک روز باقی ہے،آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلۃ القدر کی تلاش میں جہانیاںسمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے بعد متصل خیموں میں داخل ہوں گے۔عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے اعتکاف بیس رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد سے شروع ہوکر عید الفطر کاچاند نظر آنے تک جاری رہتاہے۔اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں