سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل کرے گی یا۔۔۔۔؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی ) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو توہین عدالت میں نااہل کرے گی یا ادارہ ختم ہو جائیگا۔

ہمارا مقابلہ فسطائیت سے ہے جس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا، ہمارے پاس دو ہی آپشنز ہیں الیکشن ہوں یا تحریک چلائیں۔ ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین اور قانون کو دیکھتے ہیں تو الیکشن ہونے چاہئیں، انہوں نے آئین ہی ختم کر دیا ہے، پارلیمنٹ کا دائرہ اختیار بھی انہوں نے ختم کر دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے، سپریم کورٹ وزیراعظم کو توہین عدالت میں نااہل کرے گی یا ادارہ ختم ہوجائے گا، دونوں چیزیں اکٹھی تو نہیں چل سکتی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا یہ کہتے ہیں سارا بوجھ فوج پر ڈال کر حکومت کرتے رہیں، دیکھنا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور کتنی دیر ان کا بوجھ اٹھائے گی؟ انہوں نے کہا ہم نے عوام کو لیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی مذاکرات پس پردہ نہیں چل رہے ہیں، پس پردہ ملاقاتوں کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں