اسلام آباد(پی این آ ئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کو 11 اپریل کیلئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے ان کے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ ’ نہ ہمارے کسی سینئر وکیل کو نوٹس کی تعمیل ہوئی نہ عمران خان کو نوٹس ملا،
عدالت نے عمران خان کو 11 اپریل کیلئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں