الیکشن کمیشن کو کب تک فنڈز ملنے کا امکان نہیں ، حکومتی ذرائع کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (این پی آئی)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈ کی منظوری دینے کا آپشن ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابھی تک کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 10اپریل تک فنڈز الیکشن کمیشن کو فراہمی کے احکامات دے رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کو ای سی سی نے الیکشن کمیشن کی47 ارب کی ڈیمانڈ میں سے 15ارب کی منظوری دی تھی۔ای سی سی کی طرف سے منظور کردہ 15 ارب روپے جنرل الیکشن کے لیے نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں