عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وزیراعظم ہائوس کو سمری ارسال کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی ۔عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا،عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاوس کو ارسال کی جائیں گی۔

اگلے ہفتے وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی ،ذرائع کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن دوسری طرف اگر ہفتے کو عید کا امکان ہوا تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close