مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت آزادکشمیر میں جاری قومی مردم شماری کی پراگریس کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری لیاقت حسین، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد ادریس عباسی، سیکرٹری تعلیم سکولز محمد زاہد عباسی، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،سپیشل سیکرٹری داخلہ، تینوں ڈویژن کے کمشنرز،ڈی آئی جی صاحبان نے شرکت کی۔
اجلاس میں کمشنر مظفرآبادڈویژن،کمشنر میرپور ڈویژن، کمشنر پونچھ ڈویژن نے اپنے اپنے کام کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ مظفرآباد ڈویژن میں مردم شماری کا کام 98فیصد سے زائد،میرپور ڈویژن میں 95فیصد سے زائد اور پونچھ ڈویژن میں بھی 95فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے جبکہ مقررہ مدت تک مردم شماری کا بقیہ کام مکمل کر لیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے تمام محکموں کی مردم شماری کے حوالہ سے کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محکمہ جات کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پراگریس ممکن ہوئی۔انہوں نے مردم شماری کا بقیہ کام 10 اپریل تک بہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں