پنجاب اسمبلی الیکشن، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوئی تو۔۔۔

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آ گئی ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوئی تو سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سویپ کر جائے گی۔۔۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں پھر شروع کردی ہیں، اورصوبے میں تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی زیرصدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں راجہ پرویزاشرف،نئیر بخاری،قمر کائرہ،حسن مرتضی،رانا فاروق،ندیم چن،اسلم گل،فیصل میراورجوادرانا نے شرکت کی۔

اجلاس میںلاہورسٹی ڈویژن اورساہیوال ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پنجاب میں تمام نشستوں پرامیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپورنے کہاپیپلزپارٹی ہرحلقے میں امیدوار دے گی،پیپلزپارٹی کسی الائنس کا حصہ نہیں ، اوراپنے نشان پرالیکشن لڑلے گی،الیکشن جب بھی ہوں ہم نے پارٹی کو تیاررکھنا ہے۔ دوسری جانب لاہوراورساہیوال سے پارٹی امیدواروں کی لسٹ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کوبھیج دی گئی ہیں، جس کے بعد لاہورکے بعض حلقوں میں ٹکٹ کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں میں کشمکش شروع ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں الیکشن تیاریوں کے جائزے کے لئے (آج) جمعرات کو اجلاس ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں