افسران و ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) لیسکو کے افسران و ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، منظوری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعرات کے روز ہیڈکوارٹرز میں ہو گا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے میں ملازمین کو بونس کی منظوری کو شامل کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری ملنے پر تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائیگی، کمپنی کے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران و ملازمین بھی بونس کے مستحق ہوں گے جبکہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، اسی طرح کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی تنخواہ کا ساٹھ سے پینسٹھ فیصد بطور بونس دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close