این اے 118 میں ضمنی الیکشن، عمران خان کی نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون بن گیا؟

ننکانہ صاحب(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے حلقہ این اے 118 میں ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کی ٹکٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دی۔واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران احمد خاں نیازی نے جیتی تھی، عمران خان اس سیٹ سے ریزائن دے چکے ہیں اور یہ سیٹ خالی ہے۔

30 اپریل کو اس سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوں گے، اس موقع پر جمیل حسن المعروف گڈ خاں اور تحریک انصاف کے کارکنان بھی سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے ساتھ موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close