سکیورٹی فورسز کا شین وارسک میں آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(آئی این پی)انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیرستان کے شین وارسک میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کا ایک جری جوان وطن کی راہ میں شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 8 دہشتگرد واصلِ جہنم ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہنم رسید ہونے والوں میں دہشت گروں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی شامل ہے، دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔انٹرسروسز ریلیشنز کے مطابق دہشتگرد معصوم افراد کے قتل و غارت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔دوران آپریشن دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے بہادر سپاہی حامد رسول (31 سال) نیجام شہادت نوش کیا جبکہ دو آفیسرز اور دو جوان شدید زخمی ہو گئے۔سپاہی حامد رسول دہشتگردوں کے کمپانڈ کلیئرنس کے دوران شہید مادرِ وطن کے جانباز سپاہی دہشت گردی کے ناسور کو مٹانے کیلئیاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں