پٹرولیم صارفین کی شامت، اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بڑا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد (آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی نے روپے کی قدرمیں کمی سے ہونے والے نقصان پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بڑامطالبہ مان لیا۔اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں اآئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے پچھلے6ماہ کے نقصانات کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں۔اوگرا کے مطابق اوایم سیز کے ساتھ 21 مارچ کوایل سیزاورایکسچینج ریٹ کے مسائل زیرغورآئے،

حکومتی پالیسیزکے مطابق خام تیل درآمد کر نے کی تفصیلات فراہم کی جائیں،اورپچھلے 6 ماہ میں موجودہ ایکسچینج ریٹ پرہونیوالے نقصانات سے بھی آگاہ کیاجائے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں 35 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایکسچینج ریٹ نقصانات کوصارفین سے پوراکرنیکی خواہشمند ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close