کراچی(پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4288 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1982 ڈالرہوگئی ہے۔پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2450 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 29 پیسے پر بند۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہورہا ہے اور ایک ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 291 روپےکا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں