لاہور ( پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی اداروں میں الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے،پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے اور ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں،
پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیا ان کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی منصوبہ ہے۔سابق وزیراعظم نے موجود معاشی صورتحال اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت میں آنے کے منصوبوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوں، یہ یقینی بنانے کے لئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں اور وہ گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائے گا، وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر رکھا جائے کیونکہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف کرپشن کو بڑا مسئلہ سمجھتے تو آج حالات مختلف ہوتے، میں بے بس تھا۔عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور خصوصا امیر طبقہ پیسہ باہر منتقل کر دیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید آپ کو امریکہ مخالف نہیں بناتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں