سپریم کورٹ نے انتخابات کیلئے حکومت کو کتنے فنڈز مہیا کرنے کا حکم دیدیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو 21 ارب روپے 10 اپریل تک جاری کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت عظمی نےپنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس میں حکومت پاکستان کو دونوں صوبوں میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے کا پابند کر دیا ہے۔اگر فنڈز نہ دیئے گئے تو عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔ عدالت نے رینجرز سمیت سکیورٹی اداروں کی

جانب سے حفاظتی انتظامات کیلئے نفری مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور قرار دیا ہے کہ اگر الیکشن کے حوالے سے تعاون نہیں کیا جاتا تو الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کوبھی الیکشن کمیشن سے تعاون کرنے کا پابند کیا ہے، حکم میں کہا گیاہے کہ نگراں حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ پنجاب میں الیکشن 30 اپریل کی بجائے 14 مئی کو انعقاد پانا قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں