کراچی(پی این آئی) کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید چھ روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے صارفین چھ روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کر دی۔کے الیکٹرک بلوں پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار روپے پینتالیس پیسے فی یونٹ اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے پچپن پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔حکومتی درخواست پر نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ،
نیپرااتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا حکام کے مطابق کہ الیکٹرک صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا، ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے۔حکام نے کہا کہ ملک میں یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہو گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بیس ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین اپریل سے سے جون تک اوسطا4روپے 76پیسے فی یونٹ اضافی اداکریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں