سود کا خاتمہ، سینیٹ میں قراردار متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ، بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔سینیٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔وزیر مملکت خزانہ برائے خزانہ عائشہ غوث پاشہ نے قرارداد پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکانومی سود سے پاک ہو۔

حکومت سود کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جہاد کررہی ہے۔ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری کی وجہ نام نہاد جمہوری حکومتیں اور نااہل حکمران ہیں۔ موجود نااہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کی غلام میں دے دیا ہے۔دو روز قبل آئندہ مہینوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے زائد کے اضافہ کا تعین بھی آئی ایم ایف کی ایما پر گردیا گیا ہے۔ہمارے آنے والے کل کا بھی فیصلہ بھی اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے کرنا ہے تو نااہل حکمرانوں کو ملک و قوم پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ قوم آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دے کر آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں اتار پھینکے۔ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ قوم نے اگر ہماری قیادت پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی کی قیادت سودی نظام کا خاتمہ کرکے زکوٰة و عُشر کے ذریعے معاشی استحصال کا خاتمہ کرے گی، ہم ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جس میں نیکی کرنا آسان ہو، ظلم، جہالت، ناانصافی کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ دین کو غالب کرے گا، حضورؐ کے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا تو دین کو غالب کرنے کی ذمے داری ہر مومن مسلمان کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں