فارن فنڈنگ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

الجیریا (پی این آئی) الجیریا سے عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائر میں نامور صحافی احسان الکادی کو فارن فنڈنگ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔۔۔۔اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ الجزائری عدالت نے صحافی احسان الکادی کو دو سال کی معطل سزا بھی سنائی ہے۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ الجزائری حکومت کے سخت ناقد صحافی احسان الکادی کو گزشتہ سال 24 دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فارن فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ میں کہا گیا کہ احسان الکادی کو “فنڈز، عطیات یا فوائد حاصل کرنے سے متعلق قانون کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ۔۔۔ یہ قانون ایسی کارروائیوں کو انجام دینے یا اکسانے کے لیے ہے ” جس سے ریاستی سلامتی یا “قومی اتحاد” کو خطرہ ہو۔۔۔۔۔24 دسمبر کو گرفتار کیے جانے کے بعد الکادی کے وکلاء نے کہا کہ حکومت کے ایک بڑے نقاد پر غیر ملکی فنڈنگ ​​حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اسے سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔۔۔۔ الکادی ایک ریڈیو بھی چلاتے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ احسان الکادی کی گرفتاری کے اگلے دن پولیس نے الکادی کی ملکیت انٹرفیس میڈیا کے ہیڈکوارٹر کو سیل کر دیا، جو دونوں آؤٹ لیٹس چلاتا ہے، اور دستاویزات ضبط کر لی تھیں۔۔۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ الکادی کو جون میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جب ایک سابق وزیر اطلاعات نے ریڈیو ایم کے ایک نشریئے پر ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں