عوام کو فنگس والی گندم کا آٹا کھلائے جانے کا انکشاف

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ فنگس والی گندم منگوا کر عوام کو دی جا رہی ہے،دنیا بھر میں مہنگائی کم ، پاکستان میں بڑھ رہی ہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ نوازشریف نے کہاکہ فل بنچ نہ بنا تو ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا، نوازشریف، آصف زرداری اور مریم نواز کے پاس بہت ڈالر ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کرپشن کرکے 73 ارب کی سبسڈی دی گئی ، فنگس والی گندم منگوا کر عوام کو دی جا رہی ہے،دنیا بھر میں مہنگائی کم ، پاکستان میں بڑھ رہی ہے ،ان کاکہناتھا کہ مہنگائی پر بتایا جاتا ہے یہ سب آئی ایم ایف کی طرف سے ہے ،شہری آٹے کے حصول کیلئے مررہے ہیں،حکومت کو کوئی فکر نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close