اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کےساتھ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارش کےباعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان ، مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 16، چراٹ 8، سیدو شریف4، پشاور 3، دیر، باچا خان (ائیرپورٹ)،کاکول، بالاکوٹ 2،استور، بگروٹ 6، بونجی، گوپس ایک، مظفر آباد سٹی4، گڑھی دوپٹہ ایک، ملتان2، نارووال اور مری میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اورشہید بینظر آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں