کراچی، ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشاف، قریب ترین ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) چند روز قبل کراچی میں فائرنگ سے ہلاک کر دیئے جانے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔۔۔۔انہوں نے انکشاف کیا کہ زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے۔۔۔۔

سندھ پولیس کے ایس ایس پی سٹی کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ زخمی ہوئی تھی جن کا قتل حوالے سے کردار مشکوک نظر آیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close