پی ٹی آئی نے ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کر دی، نئی تاریخ کیا ہے؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ہفتہ کو انصاف ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی اجلاس ہوا، جس کی صدارت کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کی۔اجلاس کے دوران آفتاب صدیقی نے مشاورت کے ساتھ عام انتخابات کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔آفتاب صدیقی نے درخواستوں کیلئے 10 اپریل آخری تاریخ مقرر کر دی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں خواہشمند امیدوار 10 اپریل تک درخواست جمع کرا سکیں گے، مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار بھی 10 اپریل کو درخواست جمع کرائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close