پی ٹی آئی نے وکلاء تنظیموں کی مدد طلب کر لی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب سے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ماننے سے انکار پر ردعمل دیا ہے۔اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے حکومتی فیصلے کو عدلیہ اور آئین کو کمزور کرنے کی طرف وار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اسے نہ روکا گیا تو آئین کی حکمرانی نہیں رہے گی، مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر وکلا تنظیموں کو پی ٹی آئی کی عدلیہ حمایت تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور ایم ڈبلیو ایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اعلانیہ آئین سے بغاوت کی دھمکی دے رہی ہے، سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق اس نوعیت کا مقدمہ 2 رکنی بنچ بھی سن سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close