نیا پاسپورٹ بنوانے اور پرانے کی تجدید کرانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)استعداد کار کم، درخواستیں زیادہ، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس شہریوں کو ارجنٹ اور ایگزیکٹو پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں کر پا رہا، بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کرگیا۔

پاکستانی شہریوں کیلئے نیا پاسپورٹ بنوانا اور پرانے کی تجدید کرانا دونوں ہی انتہائی مشکل ہوگئے، نارمل پاسپورٹ تو تاخیر سے ملتے ہی تھے اب تو ارجنٹ اور ایگزیٹو کی مد میں فیس بھرنے والوں کو بھی مہینوں انتظار کی اذیت سہنا پڑ رہی ہے۔پانچ مہینے پہلے درخواستیں جمع کرانے والوں کے ویزوں کی مدت ختم ہونے کو آگئی لیکن پاسپورٹ نہ مل سکے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ پاسپورٹ کے بیک لاگ میں موجود زیر التواء درخواستیں 5 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئیں، زیادہ درخواستوں کے پیش نظر نارمل فیس کیساتھ پاسپورٹ 21 دن، ارجنٹ 7 دن اور ایگزیکٹو 4 دن میں فراہم کرنے کا مراسلہ بھی کار آمد ثابت نہیں ہورہا۔

حکام کے مطابق مسئلے کی بڑی وجہ محکمے کی استعداد کار سے زیادہ درخواستیں موصول ہونا ہے، نئے پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کیلئے پچھلی سہ ماہی میں ماہانہ بنیاد پر 7 لاکھ درخواستیں آئیں، بیک لاگ کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close