ائیرپورٹس کی نجکاری کی حکومتی کوششوں کو مسترد کردیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی) ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن (اے او او اے)پاکستان نے حکومت کی طرف سے ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کے آپریشنز اوراثاثہ جات کی نجکاری کی کوشش مسترد کر دی۔

اے او او اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین ایئرپورٹس کے آپریشنز اور اثاثہ جات ورلڈ بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو آؤٹ سورس کر رہی ہے۔ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا تمام طریقہ کار مخفی رکھا گیا ہے جس سے تمام پراسیس مشکوک ہو گیا ہے۔ ہم حکومت کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ کوئی بھی ملک ایئرپورٹس جیسے اپنے منافع بخش اثاثے کسی تیسرے ملک(قطر) کو ٹھیکے پر نہیں دیتا۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر خود اپنے ایئرپورٹس خود نہیں چلا رہا بلکہ اس نے اپنے ایئرپورٹس سنگا پور کی ایک ایسی کمپنی کو آؤٹ سورس کر رکھے ہیںجس کمپنی کو بھارتی شہری چلا رہے ہیں۔

صرف گزشتہ سال کے دوران پاکستانی ایئرپورٹس نے 90لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ اگلے تیس سال میں ان ایئرپورٹس سے ہم 2700ارب روپے کما سکتے ہیں مگر ہم انہیں محض 850ارب روپے کے عوض آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close