سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کے جوان شہید

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے کیچ کے جل سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ ایران کی سرحد سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے کی، سکیورٹی اہلکار پاک ایران سرحد پر معمول کے گشت پر تھے۔ شہدا میں نائیک شیر احمد اور لانس نائیک محمد اصغر شامل ہیں، سپاہی عرفان اور عبدالرشید نے بھی جام شہادت نوش کیا۔مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایران سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close