اگرآپ سے وزارت داخلہ نہیں سنبھالی جارہی تو کسی دوسری جماعت کو دے دیں، پیپلزپارٹی رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ پر برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ سے عمران خان کا معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے اگر ان سے وزارت داخلہ نہیں سنبھالی جارہی تو کسی دوسری جماعت کو دے دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ تھوڑے تگڑے ہو جاؤ ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا۔

وزیر داخلہ نےعمران خان کے معاملے کو مس ہینڈل کیا، آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے،رانا ثنا اللہ سے وزارت داخلہ اور اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ نہیں چل رہی تو کسی اور پارٹی کو دے دیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ کی چیف آرگنائزر جبکہ ان کے چچا وزیر اعظم ہیں پھر بھی مریم نواز کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں تو عوام بیوقوف نہیں بن سکتے، مریم نواز پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دے کر کہیں کہ ان کی حکومت نہیں۔قادر مندوخیل نے کہا کہ سب کچھ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے پھر اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی، جیالے گردنیں کٹوا دیں گے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، اسحاق ڈار کو کسی نے بولا ہے تو نام بتائیں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائیں، بطور وزیر خزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کر لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close