پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے کارکن اظہر مشوانی 9دن لاپتہ رہنےکے بعد گھر پہنچ گئے؟ کس نے اُٹھایا؟ گھر پہنچتے ہی پہلی ٹویٹ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے۔اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں۔ ان 8 دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے تاعمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے ۔

اظہر مشوانی نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔خیال رہےکہ اظہر مشوانی 7 روز سے لاپتہ تھے۔گذشتہ روز یئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف حکومت کی فاشزم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے مگر ہم اس کے آگے نہیں جھکیں گے اور آخری بال تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔عمران خان نے واضح کیا کہ ہم انہیں کسی صورت بھی تسلیم نہیں کریں گے۔عمران خان نے لکھا کہ ’پاکستان کے معاشی اور سیاسی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں‘۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ہر شہر اور ضلع میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے بازیابی کیلیے درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اظہر مشوانی کو 23 مارچ کو گھر کے باہر سے سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا جس کا مقدمہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں بھی درج ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کی بازیابی اور انہیں فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کرے۔

جبکہ اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے اہلیہ ماہ نور نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھا تھا ۔خط میں اہلیہ ماہ نور نے کہا کہ میرے خاوند گھر سے زمان پارک کے لیے نکلے وہ زمان پارک پہنچے نہ گھر واپس آئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس خاوند کی بازیابی کیلیے نہ تعاون کر رہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔ اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرا یقین ہے میرے شوہر کو پنجاب پولیس نے ایف آئی اے سے مل کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں