گورنر صاحب کھانا باہر کیوں کھاتے ہیں؟ گورنر ہاؤس میں گیس نہیں آ رہی

کراچی (پی ٹی آئی) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں بھی گیس نہیں آرہی، جب پوچھو کہتے ہیں گیس نہیں آرہی، کوئی مجھ سے کوئی پوچھے تو سہی کہ میں باہر کھانا کھانے کیوں آرہا ہوں؟ گورنر سندھ نے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر سحری کی، ان کے ساتھ سینیئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔۔۔۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔۔۔۔۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس شہر میں سمندر ہے پانی نہیں ہے، بجلی نہیں ہے۔۔۔۔۔ گورنر نے کہا کہ مجھے پتا چلا کہ کل جماعت اسلامی علامتی دھرنا دینے گورنر ہاؤس کے باہر آرہی ہے،۔۔۔ میں نے حافظ نعیم صاحب سے کہا ہے کہ اگر شام کے وقت آئیں گے تو افطار میری طرف سے، اور رات میں آئے تو سحری میری طرف سے ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close