لکی مروت پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 6 زخمی

لکی مروت (پی این آئی) لکی مروت میں ڈی ایس پی کی اے پی ایس گاڑی پر بارودی مواد کے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال مہمند سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، اسی طرح تھانہ صدر پولیس اسٹیشن ارسلا پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں بھی 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پر مسلح شدت پسندوں کے حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی اقبال مہمند اے پی ایس گاڑی میں جائے وقوعہ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ہی ان کی گاڑی بارودی مواد سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند اور کانسٹیبلز وقار، علی مرجان اور کرامت موقع پر شہید ہوگئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ شہید اور زخمی اہلکاروں کی لاشیں سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دی گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close