مفت آٹا کیسے حاصل کریں؟ کون لوگ اہل ہیں؟ ایک خاندان کتنا آٹا لے سکتا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) مفت آٹے کا حصول کیسے ممکن ہے اور اس کے کون لوگ حقدار قرار دیئے گئے ہیں؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کے حصول کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ضروری ہے۔۔۔۔ مفت آٹے کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے شہری شہری اہلیت جاننے کے لیے 8070 پر شناختی کارڈ نمبر میسیج کریں، اہل ہونے پر اصلی شناختی کارڈ کے ساتھ سینٹر جائیں۔۔۔۔کارڈ ایپ سے اسکین کروائیں پھر پرچی لیں اور سینٹر پر موجود ٹرک سے آٹا وصول کریں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ایک وقت میں آٹے کا ایک تھیلا دیا جائے گا، دوسرا تھیلا آٹھ دن بعد ملے گا، ایک خاندان آٹے کے کل تین تھیلے لے سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close