شیخ رشید کا جنرل باجوہ سے متعلق نیا بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کہتے ہیں انہوں نے انٹرویو نہیں دیا۔

جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑدیا، میری سابق آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میں کالج میں تھا تو جنرل(ر) باجوہ میرے جونیئر تھے۔صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کیسے آدمی ہیں؟ اس پر سابق وزیر نے کہا کہ یہ جنرل (ر) باجوہ سے ہی پوچھ لیں۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ جو خانہ جنگی کررہے ہیں اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھیں گے، یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں،گندے لوگ کئی ختم ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکٹھے ہو جائیں یا الگ الگ جب کہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں، فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، لڑائی ان سے ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں، لڑائی اس حد تک ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close