بارشیں برسانےوالا نیا سسٹم ملک میں داخل، مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ(پی این آئی) بارشیں برسانےوالا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے باعث 28 مارچ سے 31 مارچ تک چاغی، پشین، بارکھان، زیارت، ہرنائی، خضدار، قلات، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے جبکہ کوہلو، ڈیرہ بگٹی، چمن، پنجگور، گوادر، لسبیلہ اور لورالائی میں بھی بارشیں ہونگی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال سے کچے مکانات، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close