نواز شریف عیدالفطر کہاں منائیں گے ؟ لیگی کارکنوں کے لیے بڑی خبر

لندن/ لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف19رمضان المبارک کولندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشراء مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close