لاہور میں بڑی ڈکیتی

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں جیا موسیٰ روڈ پر ڈاکوؤں نے بینک سے آنے والے شہری سے 15 لاکھ روپے چھین لیے۔۔۔۔پولیس کے مطابق واردات 17 مارچ کو ہوئی جس کی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو ایک موٹر سائیکل سوار شخص کا پیچھا کرتے آتے ہیں اور موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر روک کر نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہری کی جیبوں سے بھی رقم نکالتے ہیں جو نیچے گر جاتی ہے ۔۔۔۔ ڈاکو وہ رقم بھی اٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔ لاہور پولیس حکام کے مطابق فیکٹری ملازم اسد علی بینک سے 15 لاکھ نکلوا کر آ رہا تھا، واردات کا مقدمہ فیکٹری مالک مبارک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close