نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی کی تاریخ سامنے آ گئی

لندن/ لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشراء مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور عیدالاضحی بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے قیام کے لئے سعودی عرب کے معروف ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے، سعودی عرب میں قیام کے دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان سے ملاقات کا بھی امکان ہے،جب کہ رائے ونڈ سے بھی 50رکنی وفد میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کے لئے سعودی عرب جائے گا ۔ وفد میں ان کے کاروباری اداروں کے ملازمین بھی شامل ہونگے ۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور نون لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف سعودی عرب میں عید الاضحی گزارنے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close