محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت:مٹھی، چھور35، ٹنڈو جام اور شہید بینظیر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close