لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خوف پھیلایا جارہا ہے کہ ریاست کچھ بھی کرسکتی ہے تاکہ لوگ ڈر کر گھروں میں بیٹھ جائیں۔۔۔۔ آن لائن خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 14مارچ کو زمان پارک سے اسپیشل چائیلڈ فہد کو اٹھا کر لے گئے ہیں، اُس کی بہنوں کا پیغام آرہا ہے کہ فہد کا کچھ پتا نہیں چل رہا، عامر مغل کے 11 سال کے بچے کو اٹھایا، کونسے ملک میں یہ ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عمران خان عدالت کو بتایا کہ میں پیشی کے لیے گیا یہاں گھر پر کارروائی کی گئی، ملازمین پر تشدد کیا گیا ایک کو بے ہوش کرکے نالے میں پھینک کر گئے۔۔۔۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کا جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے مارنے کا پلان بنا تھا، وہاں سی ٹی ڈی کی وردی میں نامعلوم افراد تھے، مجھے پولیس افسران نے بتایا کہ کیا پلان بنا ہوا ہے۔۔۔۔عمران خان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب اور نامعلوم افراد پلان میں شامل تھے، پولیس کے اندر سے لوگوں نے بتایا کہ یہاں پلان بنا ہوا ہے۔۔۔۔تقریر کے دوران انہوں نے یہی انکشاف اس طرح سے بھی کیا اور کہا کہ ان کا جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے مارنے کا پلان بنا تھا، وہاں سی ٹی ڈی کی وردی میں نامعلوم افراد تھے، مجھے پولیس افسران نے بتایا کہ کیا پلان بنا ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں