راولپنڈی (پی این آئی) جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔۔ روزے ٹھنڈے ٹھار ہو گئے ۔۔ لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بھکر، راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔۔۔ جبکہ گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، جھنگ، جہانیاں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم تبدیل ہوگیا ہے ۔۔۔
دوسری جانب بلوچستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی،بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں