پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن شاہدہ ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق فرخ حبیب کیخلاف فیصل آباد ریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی، روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close